3 مئی، 2024، 3:10 PM

نتن یاہو اندرونی اور بیرونی محاذ پر مخالفت سے پریشان، صہیونی میڈیا

نتن یاہو اندرونی اور بیرونی محاذ پر مخالفت سے پریشان، صہیونی میڈیا

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ نتن یاہو کو صہیونی خفیہ ایجنسیوں کے اعلی اہلکاروں اور امریکی حکام کی جانب سے مختلف معاملات پر شدید اختلافات کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم نتن یاہو اور صہیونی حکام کے درمیان شدید اختلافات کا انکشاف کیا ہے۔

عبرانی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نتن یاہو کو مختلف معاملات پر اسرائیلی خفیہ ایجنسیو کے اعلی اہلکاروں اور امریکی حکام کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی خفیہ ایجنسیاں نتن یاہو پر الزام لگاتی ہیں کہ وہ اہم مسائل کو حل کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ رفح پر حملہ، قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ میں جنگ بندی جیسے اہم معاملات پر نتن یاہو سنجیدگی سے غور کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

دراین اثناء صہیونی میڈیا نے نتن یاہو اور امریکی وزیرخارجہ بلینکن کے درمیان بھی اختلافات کا انکشاف کیا ہے۔ اختلافات کی وجہ سے دونوں کے درمیان میٹنگ بھی معمول سے زیادہ طویل ہوگئی۔

یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے تل ابیب کے دورے میں کہا تھا کہ امریکہ رفح پر حملے میں اسرائیل کی حمایت نہیں کرے گا۔ صہیونی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نتن یاہو کے بیانات کو کوئی اہمیت دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

News ID 1923721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha